Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / نائجیریا میں خودکش بم حملہ ، 15 ہلاک

نائجیریا میں خودکش بم حملہ ، 15 ہلاک

کانو ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دو نوجوان خاتون خودکش بم برداروں نے جن میں سے ایک کی عمر صرف 11 سال تھی، کانو کے پرہجوم موبائیل فون بازار میں 15 افراد کو ہلاک کردیا۔ ایک منی بس میں سفر کرتے ہوئے یہ خواتین یہاں پہنچی تھیں جن میں سے ایک کی عمر 11 اور دوسری کی 18 سال تھی۔ دونوں خواتین حجاب پہنے ہوئی تھی۔ زخمیوں کو ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا جہاں بعدازاں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ ان میں حملہ آور خواتین شامل نہیں ہیں۔ 58 زخمیوں کو دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جن میں سے 15 فوت ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT