Friday , July 28 2017
Home / دنیا / نائجیریا میں خودکش حملوں میں چار ہلاک

نائجیریا میں خودکش حملوں میں چار ہلاک

میدگوری(نائجیریا)،19مارچ(سیاست ڈاٹ کام )نائجیریا کے شمال مشرقی شہر میدگوری میں ایک گاؤں کے قریب تین خود کش حملہ آوروں کے حملوں میں چار افراد ہلاک ہو گئے اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس ترجمان اسُک وکٹر نے آج بتایا کہ یہ دھماکے دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے سب سے زیادہ متاثر شہر میں ہوئے ۔ دھماکے کل رات تقریباً نو بجے ہوئے ۔
انڈونیشیاء سے 2 فرانسیسی صحافیوں کا اخراج
جکارتا۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیاء نے 2فرانسیسی صحافیوں کو ویزا کی خلاف ورزیوں کے الزام میں جب کہ وہ انڈونیشیاء کے مشرق بعید صوبہ پاپوا میں ایک دستاویزی فلم کی فلم بندی کررہے تھے ‘ ملک سے خارج کردیا ۔ امیگریشن کے دفتر کے ترجمان آگنگ سمپورنو نے کہا کہ ان دونوں صحافیوں کو ان کے وطن واپس بھجوا دیا گیا ہے ۔ مقامی امیگریشن سربراہ جوسایا سیمیول نے کہا کہ صحافیوں کی سرگرمیاں نامناسب تھیں کیونکہ وہ قومی پرچم بردار گروڑا انڈونیشیاء فلم بندی کیلئے استعمال کررہے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT