Sunday , April 30 2017
Home / دنیا / نائجیریا میں دو جرمن شہریوں کا اغواء

نائجیریا میں دو جرمن شہریوں کا اغواء

کادونا، نائیجیریا، 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی نائیجیریا میں عارضی ہوائی اڈے کے قریب سے جرمنی کے دو ماہرین آثار قدیمہ کو کھدائی کے دوران اغوا کر لیا گیا ہے ۔کادونا پولیس ترجمان علی عثمان نے رائٹرکو بتایا کہ جرمنی کے دوماہرین آثار قدیمہ کو ایک گاؤں سے کھدائی کے کام کے دوران اغوا کر لیا گیا۔یہ گاؤں ابوجا-کادونا روڑ سے 30 کلومیٹر دور واقع ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کی اطلاع مقامی لوگوں نے انہیں دی اور اس کے بعد ان کی تلاشی کے لیے پولیس کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک اغوا کاروں کی جانب سے تاوان کی کوئی رقم نہیں مانگی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ماہرین آثار قدیمہ اپنے تحفظ کے لئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ کھدائی کے مقام پر نہیں گئے تھے ۔جرمنی کی وزارت خارجہ نے اس پر تبصرے سے انکار کیا ہے ۔واضح رہے کہ نائجیریا میں اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کرنا عام بات ہے ۔

برازیل کے وزیر خارجہ مستعفی
براسیلیا، 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے وزیر خارجہ جوس سیرا نے خرابی صحت کی بناپر اپنا استعفیٰ صدر مشیل ٹیمر کو سونپ دیا ہے ۔صدر کے دفتر نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی ہے ۔ صدر کے عہدے کے سابق امیدوار سیرا نے کل کہا کہ ان کی صحت اس ذمہ داری کو نبھانے کے لئے سفر کی اجازت نہیں دیتی ۔ انہوں نے ان کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات نہیں دی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT