Monday , September 25 2017
Home / دنیا / نائجیریا میں کشتی الٹ جانے کا حادثہ ، 33 ہلاک

نائجیریا میں کشتی الٹ جانے کا حادثہ ، 33 ہلاک

کانو ۔ /15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)کم از کم 33 افراد غرق ہوکر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کشتی جس میں حدسے زیادہ مسافر سوار تھے نائیجرکے جنوب مغرب میں نائجیریا کے مقام پر الٹ کر غرق ہوگئی جس میں کئی تاجر سفر کررہے تھے ۔ قومی ہنگامی انتظامیہ نے آج اطلاع دی کہ وہ گیا کے علاقہ ڈوسو سے جنوبی نائجیر کے علاقہ لولو جارہے تھے ۔ کشتی ریاست کیبھی کے علاقے بقواڈا میں الٹ گئی۔ یہ حادثہ چہارشنبہ کی صبح پیش آیا ۔ ہنگامی خدمات کے رابطہ کار سلیمان محمد کریم نے کہا کہ اس کشتی میں 70 مسافرین کی گنجائش تھی لیکن زندہ بچ جانے والے افراد نے کہا کہ اس میں 150 افراد اور ان کی اشیاء رکھی گئی تھیں ۔ 84 مسافر کو نائجیریا کے بچاؤ عہدیداروں نے بچالیا ۔ جن کی مدد مقامی غوطہ خوروں نے کی ۔ 33 نعشیں دریا سے برآمد کی گیئں جبکہ 23 افراد ہنوز لاپتہ ہیں ۔ پانی میں دو دن گزارنے کے بعد اندیشہ ہے کہ تمام افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ سرحد پار تجارت دورافتادہ علاقہ میں عام ہے اور تاجر مویشی اور غذائی اجناس کے علاوہ اشیاء خریدنے اور فروخت کرنے کیلئے بازاروں کو جاتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT