Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / نائجیریا کی مسجد میں دھماکہ ، 27 افراد جاں بحق

نائجیریا کی مسجد میں دھماکہ ، 27 افراد جاں بحق

یولا ، 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی نائجیریا کے علاقہ یولا کی ایک نئی مسجد میں آج ایک بم دھماکے میں کم از کم 27 افراد جاں بحق ہوگئے، نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے یہ بات کہی۔ اس کے کوارڈنیٹر برائے اداماوا ریاستی دارالحکومت سعد بیلو نے نیوز ایجنسی ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ابھی تک ہماری اطلاع کے مطابق 27 کی موت ہوگئی اور 96 دیگر زخمی ہیں۔ شہر کے جمیتا علاقہ میں اس مسجد کے افتتاح پر امام صاحب نے اپنا خطبہ جمعہ ختم کیا ہی تھا کہ دھماکہ پیش آیا۔

TOPPOPULARRECENT