Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / نائجیر میں سیلاب، 4 ہلاک

نائجیر میں سیلاب، 4 ہلاک

نیامے ۔ 15 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 4 افراد ہلاک اور بیس ہزار سے زیادہ متاثر ہوگئے جب کہ نائجیر میں کئی ہفتوں کی موسلا دھار بارش کے نتیجہ میں سیلاب آگیا ۔ اقوام متحدہ کے بموجب ناسازگار موسم سے 2170 مکان منہدم ہوگئے اور تقریباً 545ہیکٹر زرعی اراضی تباہ ہوگئی ۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے تعاون انسانی اُمور کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 3100 افراد بے گھر ہوگئے ہیں جنھیں فی الحال اسکولس اور میزبان گھرانوں میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا ہے ۔ اقوام متحدہ نے نائجیر کے ہنگامی شہری تحفظ خدمات محکمہ کے حوالے سے کہا کہ ناسازگار موسم کے آثار نظر آرہے تھے کیونکہ زبردست بارش کا سلسلہ جاری تھا ۔ ملک کے صحرائے سہارا کے دامن میں غربت زدہ خاندان سیلاب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔ گزشتہ جولائی سے مقامی ذرائع ابلاغ بار بار سیلاب کی اطلاع دے رہے تھے ۔ خاص طورپر وسطی اور جنوبی نائجیر میں سیلاب کا انتباہ دیا گیا تھا ۔ دریائے نائجیر کے کنارے مقام خاندان اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT