Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / نائس حملہ : دو مزید گرفتاریاں

نائس حملہ : دو مزید گرفتاریاں

نائس ۔17جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانس کے  جنوبی شہرنائسمیں جمعرات کی شب قومی دن کی تقریبات کے موقع پر ہونے والے حملے کے حوالے سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حملوں کے سلسلے میں ایک مرد اور ایک عورت کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس طرح  گرفتار کیے گئے افراد کی کْل تعداد سات ہو گئی ہے۔اس سے قبل فرانس میں پولیس کے 12000 اضافی ملازمین کو فرائص سونپے گئے ہیں۔پیرس میں استغاثہ کے دفتر کے مطابق 84 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص سے تعلق رکھنے کے شبہے میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ تین افراد کو ہفتہ جبکہ دو کو جمعہ کو گرفتار کیا گیا ان میں حملہ آور کی سابقہ بیوی بھی شامل ہیں۔دولت اسلامیہ کیخبر رساں ادارہ نائس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔فرانس میں گذشتہ روز نائس حملوں کے تین روزہ سوگ کا آغاز ہوا تھا۔نائس  میں ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں فرانس کے علاوہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ تاحال جن افراد کی شناخت ظاہر کی گئی ہے مہلوکین میں میں امریکہ اور آرمینیا کے دو، دو جبکہ فرانس، سوئٹزرلینڈ اور روس کا ایک ایک شہری شامل ہیں۔حملہ آور 31 سالہ احمد لحوائج بوہلال نائس کے ہی ساکنہیں اور پولیس نے ان کی فلیٹ کی تلاشی بھی لی ہے۔

TOPPOPULARRECENT