Wednesday , May 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / نائکی کی ٹرمپ کے خلاف ’’مساوات‘‘نامی ویڈیو

نائکی کی ٹرمپ کے خلاف ’’مساوات‘‘نامی ویڈیو

لاہور ۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) کھیلوں کا سامان بنانے والی ایک کمپنی بھی صدر ٹرمپ کے خلاف میدان میں آ گئی۔ سیاہ فام امریکی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر ویڈیو جاری کی ہے جس میں ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اور ایتھلیٹ لی بورن جیمز سمیت متعدد کھلاڑیوں کو پیش کیا گیا ہے۔ کمپنی نے اپنی مہم کا نام ایکوالٹی (مساوات ) رکھا ہے۔ نوے سیکنڈ کی ویڈیو کی فلم بندی بھی بلیک اینڈ وائٹ میں ہی گئی ہے۔ ویڈیو میں سرینا اور لی بورن کے ساتھ کیون ڈیورنٹ، وکٹر کروز، گیبی ڈگلس اور اولمپک کھلاڑی ڈالیلا محمد کو پیش کیا گیا ہے۔ اداکار مائیکل بی جارڈن نے کمنٹری کی ہے جبکہ گلوکارہ ایلیسا کیز نے گانا اے چینج از گونا کم گایا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT