Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / نائیجریا کا شہری شمس آباد ایرپورٹ میں گرفتار

نائیجریا کا شہری شمس آباد ایرپورٹ میں گرفتار

شمس آباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایرپورٹ میں واقع نووٹل ہوٹل کے قریب سے ایک نائجیریا کے شہری کو جھارکھنڈ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب جی جانسن ایما ایلبورنو 40 سالہ ساکن نائیجیریا جو جھارکھنڈ میں فیس بک کے ذریعہ تخم کی خرید و فروخت کا جھانسہ دے کر عوام سے کروڑہا روپئے لے کر فرار ہوگیا تھا ۔ عوام کی شکایت پر جھارکھنڈ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا ۔ ایک اطلاع پر جھارکھنڈ پولیس نے نائجیریا کے شہری کو نووٹل ہوٹل شمس آباد کے قریب سے گرفتار کرلیا اور راجندر نگر کورٹ میں پیش کیا ۔ جہاں وقت ختم ہونے کی وجہ سے اسے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن شمس آباد منتقل کرنا پڑآ اور آج صبح اسے دوبارہ راجندر نگر کورٹ میں پیش کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT