Saturday , July 29 2017
Home / دنیا / نائیجریا کے علیل صدر کی وطن واپسی

نائیجریا کے علیل صدر کی وطن واپسی

کدونا(نائیجریا10مارچ (سیاست ڈاٹ کام)  نائیجریا صدر محمد بوہاری بیماری کی وجہ سے برطانیہ میں دو ماہ کی چھٹیاں گزار کر آج وطن لوٹ آئے ہیں۔ یہ اطلاع سرکاری ٹیلی ویزن اور رائٹر کے عینی شاہد نے دی ہے ۔74سالہ صدر کدوناشہر کے فضائیہ کے اڈے میں اترے ہیں۔ان کی صحت کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے ۔ اس ہفتہ ان کے دفتر نے کچھ تصاویر جاری کی تھیں جن میں بوہاری کافی نحیف و ناتواں نظر آرہے تھے مگر لندن میں کینٹربری جسٹن ویلبئی کے آرچ بشپ سے ملتے ہوئے مسکرارہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT