Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / نائیجریا کے فوجیوں نے 12افراد کو ہلاک کردیا‘اسلام تحریک کا محاصرہ کیا گیا

نائیجریا کے فوجیوں نے 12افراد کو ہلاک کردیا‘اسلام تحریک کا محاصرہ کیا گیا

لاگوس( نائیجریا) ۔13ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام )  اسلامی تحریک کے محاصرہ کے دوران فوجیوں نے مبینہ طور پر کم از کم 12افراد کو ہلاک کردیا ‘ اسلامی تحریک پر الزام ہے کہ وہ نائیجریا کے سربراہ فوج کو ہلاک کردینا چاہتی ہے ۔ زینا ابراہیم نے کہا کہ کئی افراد زخمی ہوئے ‘ جب کہ فوجیوں نے کل اپنے حملے کا آغاز کردیا ۔ یہ واقعہ شمالی نائیجریا کے قصبہ زاریا میں پیش آیا ۔ فوج کے ترجمان کرنل ثانی عثمان نے کہا کہ سینکڑوں افراد خطرناک ہتھیار اٹھائے ہوئے کل دوپہر جمع ہوگئے تھے اور اُن میں سے چند افراد نے جنرل ٹوکور آراتال کے قافلہ پر دانستہ طور پر انہیں قتل کرنے کے ارادہ سے فائرنگ بھی کی تھی ۔ ابراہیم نے کہا کہ فوجیوں نے کل ایک مکان کا محاصرہ کرلیا تھا ‘ تاکہ ایک شیخ کو منصوبہ بند حملہ میںہلاک کردیا جائے ۔ دو ہفتہ قبل اُن کی تحریک کو ایک خودکش حملہ سے دھکہ پہنچا تھا جس کی ذمہ داری بوکوحرم کے انتہا پسندوں نے قبول کرلی تھی جس میں 22 افراد بشمول مبلغ ذک ذکی ہلاک ہوگئے تھے جو نائیجریا میں اصلاح کی تحریک چلارہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT