Sunday , May 28 2017
Home / دنیا / نائیجریا: 82 قیدیوں کے تبادلے میں چٹبک اسکول طالبات کی رہائی

نائیجریا: 82 قیدیوں کے تبادلے میں چٹبک اسکول طالبات کی رہائی

ابوجا ۔ 7مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) نائیجریا نے کہا کہ اس نے مزید 82 چٹبک اسکولی طالبات کی 82 بوکو حرم کے اسلام پسندوں کے ساتھ تبادلہ میں رہائی سے اتفاق کرلیا ہے ۔ بوکوحرم کے کارکن تین سال سے زیادہ مدت سے قید میں ہیں ۔ ان کی رہائی ایک تبادلہ کے معاہدہ کے ذریعہ عمل میں آئے گی ۔ قصرصدارت سے اعلان کیا گیا ہے کہ کئی مہینوں کی بات چیت کے بعد جہادیوں نے اتفاق کرلیا کہ 6مہینے سے ان کے زیرقبضہ اسکولی طالبات کو بین الاقوامی ثالثوں کی کوششوں کے نتیجہ میں قیدیوں کے ساتھ تبادلہ میں رہا کردیا جائے گا ۔ تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا گیا ‘ تاہم سمجھا جاتا ہے کہ جو 82کارکن رہا کئے جائیں گے وہ تین سال سے زیادہ قید کی مدت گذار چکے ہیں ۔ لڑکیوں کو رہائی کے بعد ابوجا لے جایا جائے گا جہاں ان کی ملاقات صدر محمدو بوہاری سے ہوگی ۔ صدر نائیجریا نے صیانتی محکموں‘ سوئیٹزرلینڈ کی حکومت اور بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کی جدوجہد سے یہ رہائی عمل میں آسکی ۔
نائیجیریا میں دو بسوں کی ٹکر میں
26 ہلاک، 11 افراد بری طرح جھلس گئے
جوہانسبرگ، 07 مئی (سیاست ڈاٹ کام)نائیجیریا میں لاگوس-عبادن ہائی وے میں دو بسوں کے تصادم میں کم از کم 26 لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔نائیجیریا کے سڑک کی سیکورٹی سے متعلق افسر یوسف سلامی نے بتایا کہ دو بسوں کی آمنے سامنے کی ٹکر کے بعد اچانک آگ لگ گئی جس میں 26 لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس کے ترجمان ادکنلے اجسیبتو نے بتایا کہ کل دو بسوں کی ٹکر کے بعدراحت رسانی اور بچاؤ کار کن وہاںبھیجے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں 26 لوگوں کی جلنے سے موت ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں چند بچوں سمیت 11 افراد جھلس گئے ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT