Saturday , June 24 2017
Home / دنیا / نائیجیریا میں فوجی کارروائی، بوکو حرام کے 57ارکان ہلاک

نائیجیریا میں فوجی کارروائی، بوکو حرام کے 57ارکان ہلاک

نیامی، 11اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نائیجیریا کی فوج نے جنوب مشرقی ڈفاعلاقے کے ایک گاؤں پر حملہ کرنے والی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے 57 ارکان کو ہلاک کردیا۔ نائیجیریا کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے آج اس بات کی اطلاع دی۔وزارت دفاع نے بتایا کہ ڈفاشہر سے 30 کلومیٹر دور گسکیرو گاؤں میں مسلح دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس میں 15 فوجی اور دو شہری بھی زخمی ہو گئے ہیں۔بیان کے مطابق فوج نے بوکو حرام کے دہشت گردوں کے پاس سے ایک 60 ایم ایم مورٹار، دو آر پی جی ، پانچ مشین گن، 20 اے کے -47 رائفلوں اورکثیر مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا۔واضح رہے کہ نائیجیریا میں دولت اسلامیہ بنانے کے مقصد سے بوکو حرام کی جانب سے گزشتہ سات برسوں کے دوران کئے گئے حملوں میں اب تک 15 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔ اب حالیہ برسوں میں بوکو حرام نے پڑوسی ملک نائیجر، کیمرون اور چاڈ میں بھی حملے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT