Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / نائیجیریا میں نسلی تشدد ،14 ہلاک

نائیجیریا میں نسلی تشدد ،14 ہلاک

کادونا، نائیجیریا، 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں نسلی تشدد میں کم از کم 14لوگوں کی موت ہو گئی ۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ یہ تشدد زمین میں کاشت کرنے اور پانی کے معاملے پر شروع ہوا۔ نیم خانہ بدوشوں نے جنوبی  ادونااسٹیٹ میں 24 گھنٹوں کے دوران متعدد حملے کئے جس میں کم از کم 14 دیہی افراد کا گولی مار کر قتل کر دیا اور ان کے املاک کو تہس نہس کر دیا۔کادونا نائیجیریا کا شمال جنوبی علاقہ ہے جہاں پر مسلموں و عیسائیوں کے درمیان حالیہ مہینوں میں سب سے زیادہ تشدد دیکھا گیا ہے ۔یہاں 2011ء میں انتخابات کے بعد ہوئے فسادات میں 800 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT