Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / نائیٹ کلب فائرنگ امریکی تاریخ کابدترین واقعہ : اوباما

نائیٹ کلب فائرنگ امریکی تاریخ کابدترین واقعہ : اوباما

واشنگٹن۔ 13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے فلوریڈا ریاست کے اورلینڈو میں اتوار کے روز ایک نائیٹ کلب میں ہوئے قتل عام پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے درجنوں معصوم لوگوں کا خوفناک قتل عام قرار دیا ہے۔اپنے ایک مذمتی بیان میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ نسل یا مذہب کی بنیاد پر کسی ایک شخص کا قتل تمام امریکیوں کے قتل کے مترادف ہے۔ اورلینڈو میں قتل عام دہشت گردی اور نفرت کی بدترین شکل ہے اور اس سے ہمارے نظریات تبدیل نہیں کیے جاسکتے۔وائیٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کے فوری بعد صدر اوباما کے سیکیورٹی مشیروں اور انسداد دہشت گردی حکام کی جانب سے صدر اوباما کو اس کی تفصیلات مہیا کی گئی تھیں۔ صدر اوباما نے واقعہ سے متعلق تمام تر تفصیلات فراہم کرنیکی بھی ہدایت کی تھی اور وفاقی حکومت کی جانب سے مقامی حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کا یقین دلایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT