Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / نائیڈو میں مرکزی حکومت سے مقابلہ کا حوصلہ نہیں ‘ وائی ایس آر کانگریس

نائیڈو میں مرکزی حکومت سے مقابلہ کا حوصلہ نہیں ‘ وائی ایس آر کانگریس

حیدرآباد 8 مئی ( این ایس ایس ) وائی ایس آر کانگریس نے الزام عائد کیا کہ نوٹ برائے ووٹ اسکام میں اپنے رول کی وجہ سے چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو مرکز سے مقابلہ کرنے کے موقف میں نہیں ہیں تاکہ آندھرا پردیش کیلئے خصوصی زمرہ کی ریاست کا موقف حاصل کرسکیں۔ اس کے علاوہ وہ آبپاشی پراجیکٹس پر تلنگانہ حکومت سے بھی سوال کرنے کے موقف میں نہیں ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وائی ایس آر کانگریس کے ترجمان امباٹی رائیڈو نے عوام سے اور دوسری سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ آندھرا پردیش کو خصوصی زمرہ کی ریاست کا موقف دلانے احتجاج کریں۔ انہوں نے کہا کہ نائیڈو میں مرکزی حکومت یا پھر تلنگانہ حکومت سے سوال کرنے کی بھی طاقت نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT