Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / نائیڈو نے تلگو عوام کی عزت نفس کو گروی رکھ دیا : وائی ایس آر سی پی

نائیڈو نے تلگو عوام کی عزت نفس کو گروی رکھ دیا : وائی ایس آر سی پی

حیدرآباد۔ 6 اگست (آئی این این) وائی ایس آر رکن اسمبلی بی کروناکرریڈی نے ریاست اے پی کو خصوصی موقف کے سوال پر چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو ریاست کے عوام کی عزت نفس کو یہ کہتے ہوئے گروی رکھ دیا ہے کہ وہ چندرا بابو نائیڈو ریاست کو خصوصی موقف کے سوال پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے نہیں بلکہ کرشناپشکارلو میں اہم شخصیتوں کو مدعو کرنے کی غرض سے دہلی کا دورہ کیا۔ یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وائی ایس آر رکن اسمبلی نے کہا چندرا بابو نائیڈو ریاست کو خصوصی زمرہ موقف نہ دیئے جانے کیلئے ذمہ دار ہیں جبکہ نائیڈو ریاست کو خصوصی موقف دینے کیلئے مرکز پر کوئی دباؤ ڈالنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ٹی ڈی پی کا موقف ابتداء سے واضح ہے کہ وہ ریاست کوخصوصی موقف دلانے پر عدم دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں جبکہ ٹی ڈی پی ارکان پارلیمنٹ کے اندر باہر اس تعلق سے کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT