Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / نائیڈو کے فرزند لوکیش نہیں بلکہ ’ لو کیاش ‘

نائیڈو کے فرزند لوکیش نہیں بلکہ ’ لو کیاش ‘

کسی بھی کام کیلئے بھاری رقومات درکار ‘ جگن موہن ریڈی
حیدرآباد 2 مئی (سیاست نیوز) صدر وائی ایس آر کانگریس وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جنرل سکریٹری تلگودیشم و وزیر پنچایت راج این لوکیش کے خلاف سنسنی خیز ریمارکس کئے اور کہاکہ وہ لوکیش نہیں بلکہ لو کیاش‘ ہیں۔ کوئی بھی کام کرنا ہو تو انھیں بھاری رقومات چاہئیں۔ لوکیش کے طرز عمل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جگن موہن ریڈی نے چیف مسٹر چندرابابو نائیڈو کو بھی حدف ملامت بنایا اور کہاکہ نائیڈو کی حکومت مکمل طور پر خشک سالی سے پُر ہوچکی ہے اور خشک سالی کے معاملہ میں چندرابابو اپنا ریکارڈ ازخود توڑ چکے ہیں۔ جگن نے کسانوں کی تائید میں گنٹور میں بھوک ہڑتال شروع کی تھی، آج بھوک ہڑتال ختم کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کیلئے زراعت اہم ذریعہ ہے لیکن نائیڈو حکومت زرعی شعبہ کی ترقی پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ قائد اپوزیشن نے چیف منسٹر پر الزام عائد کیاکہ وہ نہ صرف زراعت بلکہ دیگر شعبوں پر بھی دلچسپی نہیں لے رہی ہے ۔ اعلانات کئے جارہے ہیں عملی اقدامات برائے نام ہیں۔ انھوں نے کہاکہ چندرابابو نائیڈو کی ایک تاریخ رہی ہے جب بھی وہ چیف منسٹر رہے ریاست خشک سالی سے دوچار رہی ۔علیحدہ ریاست بھی خشک سالی سے دوچار ہے۔

TOPPOPULARRECENT