Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / نائیڈو کے وسیع تجربہ سے بہتر امیدیں ‘ روی شنکر پرساد

نائیڈو کے وسیع تجربہ سے بہتر امیدیں ‘ روی شنکر پرساد

نئی دہلی 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر قانون روی شنکر پرساد نے آج کہا کہ اپوزیشن کو اظہار خیال کا موقع ملنا چاہئے اور ساتھ ہی برسر اقتدار ارکان کا اپنا راستہ بھی ہونا چاہئے اور جب ایسا ہوگا تب ہی پارلیمنٹ بہتر انداز میں کام کرسکتی ہے ۔ انہوں نے راجیہ سبھا کے نئے صدر نشین ایم وینکیا نائیڈو کا خیر مقدم کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہو نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنے اظہار خیال کا موقع ملنا چاہئے اور ساتھ ہی برسر اقتدار جماعت کا اپنا راستہ بھی ہونا چاہئے ۔ جب ایسا ہوگا تب ہی پارلیمنٹ بہتر انداز میں کام کرسکے گی ۔ روی شنکر پرساد نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ نائیڈو کے وسیع تجربہ سے راجیہ سبھا کو بہتر انداز میں چلانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وینکیا نائیڈو پارلیمنٹ کی بہتری کیلئے اپنے وسیع تجربہ کو استعمال کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ اس وقت نوجوان لیڈر بن کر ابھر رہے تھے جب بی جے پی کی صدارت وینکیا نائیڈو سنبھالے ہوئے تھے ۔ پرساد نے کہا کہ پارٹی صدر کی حیثیت سے وینکیا نائیڈو نے ان جیسے کئی نوجوان قائدین کی صلاحیتوں کو ابھارنے میں مدد کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT