Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / نائیکی کا خواتین کھلاڑیوں کیلئے حجاب سے آراستہ یونیفارم

نائیکی کا خواتین کھلاڑیوں کیلئے حجاب سے آراستہ یونیفارم

لندن۔8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )دنیا بھر میں مشہور اسپورٹس برانڈ ‘نائیکی’ کا نیا پروڈکٹ کسی قسم کے جوتے نہیں بلکہ خواتین کے لئے حجاب ہے۔اس کمپنی نے حال ہی میں ان خواتین کے لئے روایتی حجاب متعارف کروایا ہے جن کا تعلق کھیل کی دنیا سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حجاب ایک ایسے کپڑے سے تیار کیا گیا ہے، جس میں کھیل کے دوران خواتین کو پسینہ آنے کے باعث مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ نائیکی کے ترجمان میگن سالفیلڈ نے کہا ہے کہ کھیل کی دنیا سے تعلق رکھنے والی خواتین سے بات کرنے کے بعد اور جاننے کے بعد کہ وہ کس طرح بہتر مظاہرہ کرسکیں گی، کمپنی نے یہ حجاب بنایا۔اماراتی اولمپیئن آمنہ ال حدد نے نائیکی کو بتایا کہ ان کے پاس صرف ایک حجاب ہے جو وہ کھیل کے دوران پہن سکتی ہیں اور
انہیں اپنے ہر کھیل سے قبل اسے ہر رات دھونا پڑتا ہے۔نائیکی برانڈ اس حجاب پر تقریباً ایک سال سے کام کررہا ہے، جسے کئی خواتین کھلاڑی جانچ کے لئے پہن چکی ہیں۔ان کھلاڑیوں میں ابوظہبی سے تعلق رکھنے والی اسکیٹر زہرہ لاری اور کوہ پیما منال رستم بھی شامل ہیں۔ویسے تو اس سے قبل کئی کمپنیاں خواتین کے حجاب کے لئے پروڈکٹس بناچکی ہیں، تاہم نائیکی پہلی بین الاقوامی کمپنی ہے جس نے یہ اقدام اٹھایا۔

TOPPOPULARRECENT