Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے دو افراد گرفتار

نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے دو افراد گرفتار

شمس آباد ۔ 24 مئی ۔ ( سیاست نیوز ) راجندرنگر کے علاقہ کوکاپیٹ میں نارسنگی پولیس حدود میں نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کاواقعہ پیش آیا ۔ شمس آباد ڈی سی پی اے آر سرینواس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جتندر پال 20 سالہ لیبر اور ارون شرما 20 سالہ لیبر ساکن اُترپردیش چند روز قبل خانہ پور سے حیدرآباد آئے اور 13 مئی کو کوکاپیٹ میں ایک رہائشی علاقہ میں گئے اور وہاں ایک مکان کاانتخاب کرکے مکان میں داخلہ ہوکر لیاپ ٹاپ اور سیل فونس سرقہ کرہے تھے کہ مکان میں موجود تنہا نابالغ لڑکی نے انھیں دیکھ لیا ۔ جتندر پال نے لڑکی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اسے چاقو کی نوک پر مکان کے باہر لے گئے اور کچھ فاصلہ پر لیجاکر دونوں نے اس کی عصمت ریزی کی اور فرار ہوگئے ۔ لڑکی کی شکایت پر نارسنگی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے انھیں کل شام کوکا پیٹ کے ایک شراب خانہ سے گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے لیاپ ٹاپ اور دو سیل فونس ضبط کرلئے اور ان کے خلاف ڈکیتی ، اغواء اور عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا اور نارسنگی پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے پر شمس آباد ڈی سی پی نے ایوارڈ کی سفارش کی ۔ اس موقع پر راجندر نگر اے سی پی گنگاریڈی ، رام چندر راؤ انسپکٹر نارسنگی ، سدھیر کمار ، ستیہ نارائنا اور چیتنیا سب انسپکٹرس موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT