Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے دو گرفتاراور دو مفرور

نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے دو گرفتاراور دو مفرور

شمس آباد۔/21مئی، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع چنتل میں چند دن قبل ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ تفصیلات کے بموجب چنتل کی رہنے والی نابالغ لڑکی جو گونگی ہے اس کی چار افراد اجتماعی عصمت ریزی کرکے فرار ہوگئے تھے۔ لڑکی نے اس واقعہ کی اطلاع بدنامی کے ڈر سے کسی کو نہیں دی تھی لیکن چند دن بعد یہ معاملہ عوام کے درمیان آنے کے بعد لڑکی کے والدین نے پولیس میں شکایت کی جس کے بعد پولیس نے لڑکی کا دواخانہ میں معائنہ کے بعد کارروائی کا آغاز کیا۔ شمس آباد اے سی پی بی انورادھا نے لڑکی کے والدین سے بات کرکے تمام تفصیلات حاصل کیااور عصمت ریزی میں ملوث چندر اور شیکھر کو گرفتار کیا اور عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ دیگر دو افراد جس میں وی آر او ( ولیج ریونیو آفیسر ) چندرا مولی اور مہیندر مفرور بتائے گئے۔

نریڈ میٹ اور چندا نگر میں خودکشی کی واردات
حیدرآباد۔/21مئی، ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ نریڈ میٹ اور چندا نگر میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق خرابی صحت کے سبب ان دونوں نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ نریڈ میٹ پولیس کے مطابق 34سالہ سریش جو نریڈ میٹ  کے کرشنا نگر میں رہتا تھا خرابی صحت کے سبب کل رات اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 32سالہ شیکھر جو پیشہ سے مزدور چندا نگر علاقہ میں رہتا تھا کل رات اس نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT