Thursday , June 22 2017
Home / جرائم و حادثات / نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں تین افراد گرفتار

نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں تین افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ 10 جون (سیاست نیوز) مشیرآباد پولیس نے ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا جس میں لڑکی کا سوتیلا باپ بھی شامل ہے۔ انسپکٹر مشیرآباد مسٹر رامچندر ریڈی نے بتایا کہ مشیرآباد علاقہ کی ایک لڑکی اور اس کی والدہ نے پولیس سے رجوع ہوکر شکایت درج کروائی۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنے اوپر ڈھائے جارہے ظلم کی داستان اپنی والدہ سے چند روز قبل ہی بیان کی جبکہ تین ماہ قبل لڑکی کا سوتیلا باپ ہریش کرشنا مورتی نے لڑکی کے ساتھ زبردستی کی تھی جبکہ ایک سال قبل 6 ماہ قبل اس طرح لڑکی پر وقفہ وقفہ سے ظلم ہوتا رہا۔ پولیس نے لڑکی کی شکایت پر راجو اور سائی کرن نامی وارثی گوڑہ علاقہ کے ساکنان افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔ لڑکی طالبہ بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT