Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / نابالغ لڑکے کا اغوا اور قتل ، مجرم کو سزائے موت

نابالغ لڑکے کا اغوا اور قتل ، مجرم کو سزائے موت

مونگیر ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے آج ایک شخص کو سال 2012ء میں ایک نابالغ لڑکے کا اغوا ، بدفعلی اور قتل کے الزام میں سزائے موت دی ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جیوتی سروپ سریواستو نے قانون تعزیرات ہند کے مختلف دفعات کے تحت منیش مونڈل عرف پنالی مونڈل کو موت کی سزا سنائی اور 5 ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ۔ ایڈیشنل پبلک پراسکیوٹر سشیل کمار سنہا نے بتایا کہ 3 افراد منیش ، امیت جھا اور منوج کمار نے ایک 10 سالہ لڑکے کو ضلع مونگیر میں جال پور پولیس اسٹیشن کے تحت علاقہ کیشورپور سے اغواء کرلیا تھا اور اس کے خاندان سے زرتاوان طلب کیا تھا جب اس مطالبہ کی تکمیل نہیں کی گئی تو انہوں نے نابالغ لڑکے کو قتل کرنے سے قبل بدفعلی کی ۔ اس واقعہ کے بعد 2 ملزمین امیت جھا اور منوج کمار فرارہیں ۔

 

آسام اور میگھالیہ میں زلزلے کے جھٹکے
گوہاٹی ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسام اور میگھالیہ میں آج دوپہر اوسط درجہ کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جو ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کیا گیا ۔ انڈین مٹیورولوجیکل ڈپارٹمنٹ کی اطلاع کے مطابق اس علاقہ میں 3:13 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مبداء میگھالیہ کے ایسٹ کھاس ہلز میں 10 کلو میٹر زیرزمین تھا ۔ فی الفور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT