Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / نابیناؤں کی ہمہ جہت ترقی کیلئے حکومت سے نمائندگی کا تیقن

نابیناؤں کی ہمہ جہت ترقی کیلئے حکومت سے نمائندگی کا تیقن

حضور نظام نواب میر عثمان علی خاں آصف سابع کی یوم پیدائش تقریب ،عزیز پاشاہ و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( راست ) : مایناریٹی ایمپلائز آرگنائزیشن فار دی بلائنڈ کی جانب سے 6 اپریل کو حضور نظام نواب میر عثمان علی خاں آصف جاہ سابع کی یوم پیدائش تقریب اردو مسکن خلوت میں منائی گئی ۔ صدارت جناب عزیز پاشاہ سابق رکن راجیہ سبھا نے کی ۔ اور نابیناؤں کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے حکومت سے نمائندگی کرنے کا تیقن دلایا ۔ خاندان آصفیہ کے چشم و چراغ اور حضور نظام آصف جاہ سابع کے پوتے نواب نجف علی خاں نے اس موقع پر کیک کاٹ کر نابیناؤں کی ستائش کی ۔ جناب غلام آصف صمدانی نے مہمان خصوصی شرکت کی اور نابیناؤں میں واکنگ اسٹک تقسیم کی ۔ نابیناؤں کے خصوصی مدرسہ واقع دارالشفاء کی حالت کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ مہمانوں میں اسمعیل الرب انصاری ، عثمان بن محمد الہاجری ، ایم اے عزیز ، محمد قمر الدین ، اظہر مخصوصی ، مرزا سلیم بیگ ، محمد حسام الدین شامل تھے۔ محمد عبدالمقتدر صدر تنظیم نے رپورٹ پیش کی ۔ بہتر معیار تعلیم کے لیے بے روزگار نابیناؤں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ عزیز رضوان نے جلسہ کی نظامت کی اور حاضرین کو خوب محظوظ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT