Friday , June 23 2017
Home / عرب دنیا / ’’نابینا شیخ‘‘ کا جسد ِخاکی امریکی جیل سے تدفین کیلئے مصر منتقل

’’نابینا شیخ‘‘ کا جسد ِخاکی امریکی جیل سے تدفین کیلئے مصر منتقل

قاہرہ۔ 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک نابینا مصری عالم دین کا جسد ِ خاکی مصر میں تدفین کیلئے منتقل کیا گیا ہے۔ ان پر نیویارک میں دہشت گردانہ حملوں کی سازش رچنے کا الزام تھا جن کا امریکہ کی ایک وفاقی جیل میں گزشتہ ہفتہ انتقال ہوگیا تھا۔ مرحوم عمر عبدالرحمن جنہیں نام نہاد ’’نابینا شیخ‘‘ کہا جاتا ہے، کی 1993ء میں گرفتاری عمل میں آئی تھی اور 1995ء میں ان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جس کے تحت انہیں اور ان کے ساتھیوں کو نیویارک کی اہم عمارت جن میں اقوام متحدہ کی عمارت بھی شامل ہے، کو دھماکہ سے اُڑا دینے کی سازش رچنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ مرحوم عبدالرحمن سزائے عمر قید کاٹ رہے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT