Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے پر برہم شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے پر برہم شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شوہر کے ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننا ایک خاتون کی ہلاکت کا سبب بن گیا جہاں اس خاتون 25 سالہ گوتمی کے شوہر رامیش نے بے رحمی سے اس کا گلہ گھونٹ کر قتل کدیا ۔ یہ واقعہ سائبر آباد کے علاقہ جواہر نگر میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق رامیش کے ایک سے زائد اجنبی خواتین سے ناجائز تعلقات تھے اور یہ گوتمی کی غیر موجودگی میں ان خواتین کو اپنے گھر لانے لگا اس بات کا علم ہونے پر گوتمی نے اپنے افراد خاندان کو شوہر کی ان حرکتوں سے واقف کروایا تھا ۔ جس پر رامیش کی سرزنش بھی کی گئی تھی ۔ اس بات سے بیوی پر برہم رامیش موقع کی تلاش میں تھا اور کل رات جب میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تو رامیش نے بلیٹ کے ذریعہ بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT