Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ناجائز تعلقات میں رکاوٹ پر قتل

ناجائز تعلقات میں رکاوٹ پر قتل

حیدرآباد /4 مئی ( سیاست نیوز ) ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننا ایک شخص کی ہلاکت کا سبب بن گیا ۔ دنڈیگل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ نرسمہلو جو پیشہ سے سنگ تراش تھا مقامی شخص ملیش کو کھٹک رہا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق قاتل کے مقتول کی سالی سے ناجائز تعلقات قائم ہوچکے تھے اور یہ بات مقتول کو پسند نہیں تھی ۔ چند سال قبل نرسمہلو کی سالی نے شوہر سے علحدگی کے بعد اپنی بہن کے مکان کے قریب دوسرے مکان میں رہنے لگی تھی ۔ اس دوران اس کی دوستی ملیش سے ہوگئی ۔ گذشتہ روز مقتول نرسمہلو نے قاتل ملیش کو پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے اسے خبردار کیا تھا کہ وہ اس کی سالی کے قریب نہ جائے ۔ اس بات پر برہم ملیش نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور کل رات مقتول اپنے مکان کے باہر سویا ہوا تھا کہ اس نے وزنی پتھر ڈال کر اس کا قتل کردیا ۔ پولیس دنڈیگل مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT