Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ناجائز تعلقات پر بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

ناجائز تعلقات پر بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

حیدرآباد /24 جولائی ( سیاست نیوز ) بیوی پر ناجائز تعلقات کے شبہ پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کا قتل کردیا ۔ یہ انسانیت سوز قتل کی واردات سائبرآباد کے علاقہ کیسرا پولیس حدود میں پیش آئی ۔ انسپکٹر کیسرا مسٹر گدوا ریڈی کے مطابق 40 سالہ درگا راؤ کا قتل اس کے حقیقی بھائی ناگیندر نے کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ درگا راؤ کے بھائی کو شبہ تھا کہ وہ اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات قائم کرچکا ہے ۔ پولیس کے مطابق ناگیندر اپنے بڑے بھائی کی فراغ میں تھا اور موقع کا انتظار کر رہا تھا ۔ کل دونوں کی ملاقات ان کے بہنوائی کے مکان چیریال ولیج میں ہوئی جہاں جھگڑے کے دوران چاقو سے حملہ کرتے ہوئے چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کا قتل کردیا ۔ دونوں بھائیوں کا تعلق گجویل ضلع میدک سے بتایا گیا ہے ۔ مقتول درگا راؤ اور قاتل ناگیندر کی بیوی کے درمیان مبینہ طور پر ناجائز تعلقات پائے  جاتے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT