Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ناجائز تعلقات پر بیویوں کے ذریعہ شوہروں کا قتل

ناجائز تعلقات پر بیویوں کے ذریعہ شوہروں کا قتل

حیدرآباد /20 اپریل ( سیاست نیوز ) میاں بیوی کا رشتہ بھروسہ کا رشتہ ہوتا ہے لیکن شہر میں پیش آئے دو علحدہ واقعات نے اس پاک رشتہ کے مطلب کو بدل کر رکھ دیا ۔ خواتین نے اپنے ناجائز تعلقات کو نبھانے کی خاطر شوہر کی بہ نسبت آشنا کو اہمیت دی اور شوہروں کا قتل کروایا ۔ یہ انسانیت سوز واقعات بنجارہ ہلز اور رائے درگم پولیس حدود میں پیش آئے اور دونوں ہی واقعات میں حقیقت کا انکشاف پولیس تحقیقات کے بعد ہی منظر عام پر آیا ۔ جہاں بڑی صفائی سے خواتین نے اپنے شوہروں کو قتل کرنے کے بعد اسے حادثاتی موت قرار دے رہی تھیں ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق گذشتہ روز 30 سالہ جعفر کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ جعفر حکیم پیٹ کنٹہ ٹولی چوکی علاقہ کا ساکن تھا ۔ پولیس تحقیقات میں اس بات کا حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ جعفر پر اس کی بیوی کے عاشق نے حملہ کیا تھا اور پولیس نے اس حملہ اور بیوی کے عاشق کی شناخت 35 سالہ جگن کی حیثیت سے کرلی ہے ۔

جو اسی علاقہ میں جعفر کے مکان کے قریب رہتا تھا ۔ پولیس تحقیقات میں پتہ چلاکہ 11 اپریل کے دن دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا اور پولیس کی مداخلت کے بعد معاملہ تھم گیا تھا جس کے بعد 13 اپریل کی رات جعفر اور اس کی بیوی میں دوبارہ جھگڑا ہوا ۔ اس وقت جعفر کی بیوی نے اپنے عاشق کو فون کرتے ہوئے طلب کیا ۔ جگن جعفر کے مکان پہونچا اور دونوں میں بحث و تکرار کے بعد جگن نے جعفر کو بری طرح مارپیٹ کا نشانہ بنایا اور جعفر کے سر کو الماری سے ٹکرایا جس کے بعد دن جعفر مکان ہی میں تھا تاہم بگڑی صحت پر تشویش کا شکار اس کے افراد خاندان نے ہاسپٹل رجوع کیا تھا جہاس گذشتہ روز جعفر فوت ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق منی کنڈا علاقہ کا ساکن 39 سالہ ستیہ نارانئا گذشتہ ہفتہ مشتبہ طور پر اپنے مکان میں فوت ہوگیا تھا جس پر اس کی بیوی نے اس کی موت کو حادثاتی قرار دیا تھا ۔ تاہم گلے پرنشانات سے پولیس نے شبہات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے انداز میں اس شخص کی بیوی 25 سالہ بھاونا سے پوچھ تاچھ کی بھاونا نے ا پنے شوہر کے قتل کا انکشاف کردیا اور بتایا کہ اس نے اپنے شوہر کے قتل میں اپنے آبائی مقام ہندوپور کے ایک ساتھی تنویر کو استعمال کیا تھا ۔ بھاونا اور ستیہ نارائنا نے سال 2009 میں لو میاریج کیا تھا ۔ کیٹرنگ کی تجارت میں نقصان کے بعد اس نے منی کنڈا منتقل ہوکر کاروبار پھر شروع کیا تھا اس دوران بھاونا کے اپنے کالج کے ساتھی کمار سے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے تھے اور اس بات کا علم اس کے شوہر کو ہوگیا تھا ۔

10 اپریل کے دن بھاونا کچھ سامان لانے کے بہانے ہندوپور جانے کا وعدہ کرتے ہوئے تروپتی چلی گئی تھی اور فون کے ذریعہ پتہ چلاکہ ستیہ نارائنا بھی تروپتی چلاگیا اور بیوی کو رنگے ہاتھوں عاشق کے ہمراہ پکڑ لیا ۔ جس کے بعد اسے مائیکے روانہ کردیا ۔ گذشتہ روز بھاونا اپنے مکان منی کنڈا پہونچی اور شوہر کو طلب کیا اور دونوں میاں بیوی باہر گھومنے گئے اور ساتھ ہی شراب اور بریانی لے آئے ۔ اپنے شوہر کو کثرت سے شراب نوشی کرنے کے بعد بھاونا نے تنویر کو فون کیا ۔ پولیس کے مطابق تنویر نے ستیہ نارائنا کے پیروں کو مضبوطی سے پکڑ لیا تھا اور بھاونا نے اس کا گلہ دبایا ۔ تنویر پہلے اس قتل کے لئے راضی نہیں تھا ۔ تاہم بھاونا ڈرا دھمکاکر اپنے انداز میں اس 32 سالہ شخص کو شوہر کے قتل کیلئے راضی کروایا ۔ پولیس نے تنویر اور بھاونا کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT