Tuesday , April 25 2017
Home / پاکستان / ناجائز تعلقات کے شبہ پر لڑکے کا عضو تناسل کاٹ دیا گیا

ناجائز تعلقات کے شبہ پر لڑکے کا عضو تناسل کاٹ دیا گیا

لاہور ۔ 12 ۔ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک انتہائی سفاکانہ واقعہ میں ایک 15 سالہ لڑکے کا عضو تناسل کاٹ دینے اور آنکھیں نکال لینے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک لڑکی کے ارکان خاندان کو یہ شبہ ہوا کہ لڑکے کے لڑکی کے ساتھ ناجائز جسمانی تعلقات ہیں ۔ یہ واقعہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں رونما ہوا ۔ لڑکا نویں جماعت کا طالبعلم بتایا گیا ہے ۔ لڑکی کے ارکان خاندان نے اسے زندگی بھر کیلئے اندھا کردیا تاہم ڈاکٹرس اس کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے ۔ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب لڑکے کے ارکان خاندان نے یہاں کے راٹوینڈ علاقہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ لڑکے کو لڑکی کے والد اور ان کے دیگر ساتھیوں کے اغوا کر لیا تھا ۔ والد کو شبہ تھا کہ لڑکے کے ان کی بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں ۔ لڑکے کے ارکان خاندان نے اپنی ایف آئی آر میں یہ بات کہی ۔ اغوا کے بعد لڑکے کو راوی ندی کے قریب لیجاکر اس کا عضو تناسل کاٹ دیا گیا اور اس کی آنکھیں پھوڑ دی گئیں ۔ تمام ملزم اس کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے ۔ وہاں سے گزرنے والوں راہگیروں نے لڑکے کو دیکھا اور اسے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے ۔ لڑکے کے والد نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ ( نواز ) کے ایک قانون ساز خاطیوں کی پشت پناہی کررہے ہیں ۔ دوسری طرف لاہور کے سینئر پولیس آفیسر حیدر اشرف نے کہا کہ تمام پانچ ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT