Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / ناجائز قبضوں کے خلاف حکومت یو پی کوبروقت کارروائی کرنی چاہیئے تھی: نتیش کمار

ناجائز قبضوں کے خلاف حکومت یو پی کوبروقت کارروائی کرنی چاہیئے تھی: نتیش کمار

PATNA, JUNE 5 (UNI):- Bihar Chief Minister and JD(U) National President Nitish Kumar addressing to party workers after launching of membership campaign in Patna on Sunday. UNI PHOTO-39U

پٹنہ۔5جون ( سیاست ڈاٹ کام) متھرا کے تشدد پر جس میں 27انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا کہ ناجائز قبضہ گیروں کے خلاف پہلے ہی کارروائی کرنی چاہیئے تھی ۔ انہوں نے سوال کیا کہ انہیں اپنی اتنے طویل عرصہ تک سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت کیوں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ شدید فکرمندی اور حیرت کا معاملہ ہے ۔ ناجائز قبضہ گیروں کو یہاں پر طویل مدت تک قیام کرنے کی اجازت دی گئی ‘ حالانکہ ناجائز قبضوں گیروں کے مطالبات انتہائی حیران کن تھے ‘ وہ پریس کانفرنس میں متھرا کے واقعہ پر ردعمل ظاہر کررہے تھے ۔ انہوں نے بی ایس ای بی 10+2 ٹاپر کے معاملہ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خاطی کو بخشا نہیں جائے گا اور اس معاملہ میں ذمہ داری کے تعین کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے سرکاری رہائشی بنگلہ پر قبضہ برقرار رکھنے کے اپوزیشن کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے پوچھا کہ کوئی بھی شخص دو بنگلوں میں کیسے رہ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس دو رہائشی بنگلے نہیں ہیں مجھے بھی ایک ہی بنگلہ ( 7 سرکولر روڈ ) زندگی بھر کیلئے سابق چیف منسٹر کی حیثیت میں الاٹ کیا گیا ہے ۔ دوسرا بنگلہ چیف منسٹر کیلئے ہے جہاں پر وہ سرکاری فرائض انجام دیتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT