Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / ناجائز قبضہ گیروں کے خلاف کارروائی کا وقت آگیا:مرکز

ناجائز قبضہ گیروں کے خلاف کارروائی کا وقت آگیا:مرکز

پارلیمنٹ میں ٹاملناڈو راحت رسانی مسئلہ اٹھانے سی پی آئی ایم کا اعلان
چینائی۔13ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر برائے شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ ناجائز قبضہ گیروں کے خلاف جو ذخائر آب کے اطراف آبگیر علاقوںمیں ناجائز قبضہ کئے ہوئے ہیں مؤثر کارروائی کا وقت آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چینائی میں تباہ کن سیلاب سے ہمیں یہی ایک سبق حاصل ہوا ہے ۔ وہ چیف منسٹر جئے للیتا سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ دریں اثناء سی پی آئی ایم نے اعلان کیا کہ وہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ ٹاملناڈو کے عوام کو کافی مالی امداد فراہم کرنے کا مسئلہ کل پارلیمنٹ میں اٹھائے گی ۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے بارش اور سیلاب سے تباہ چینائی اور اس کے مضافات کا دورہ کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل جب ہم پارلیمنٹ میںواپس جائیں گے تو سی پی آئی ایم کی جانب سے مرکزی حکومت اور مرکزی وزراء سے اپنی تشویش کا اظہار کریں گے کہ سیلاب کے متاثرہ افراد کو کافی مالی امداد فراہم نہیں کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT