Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / نادر دوربین کی فروخت کے دوران3افراد گرفتار

نادر دوربین کی فروخت کے دوران3افراد گرفتار

حیدرآباد۔/25جولائی، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے 3 افراد کو نادر دوربین فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے نادر دوربین برآمد کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ شیخ دستگیر متوطن ضلع کوتہ گوڑم پیشہ سے رئیل اسٹیٹ تاجر ہے اور وہ سابق میں مغربی بنگال میں کے ٹی پی ایس کمپنی میں ملازمت کے دوران منش نامی شخص نے اسے 1915 ( سو سال قدیم ) نادر W.Ottway&Co.Ltd. کی دوربین جو لندن میں تیار کی گئی تھی حوالے کیا۔ معاشی بحران کا شکار شیخ دستگیر نے اس نادر دوربین کو فروخت کرنے کی غرض سے حیدرآباد کے محمد خلیل اور کے اجئے سے رابطہ قائم کیا اور اس دوربین کو خواہش مند گاہکوں کے حوالے کرنے کیلئے ہاشم آباد، عمر ہوٹل کے قریب اکٹھا ہوئے تھے کہ ٹاسک فورس نے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے نادردوربین برآمد کرلی اور انہیں چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT