Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / نادر دور بین اور شطرنج فروخت کرنے کی کوشش

نادر دور بین اور شطرنج فروخت کرنے کی کوشش

حیدرآباد ۔ /23 جون (سیاست نیوز) نادر دوربین اور شطرنج فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 سالہ محمد صالح ساکن سمتا کالونی ٹولی چوکی جو پیشہ سے رئیل اسٹیٹ تاجر ہے اپنے قریبی دوست ریاض ساکن سکندرآباد سے سال 2008ء میں 100 سالہ قدیم  ویکٹورین میرین نادر دوربین اور شطرنج جو لندن میں تیار شدہ ہے حاصل کیا اور بعد ازاں مذکورہ نادر اشیاء کو خواہشمند گاہکوں کو 30 لاکھ روپئے میں فروخت کرنے کی کوشش کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ محمد صالح نے1915 ء میں  لندن کی ڈبلیو آٹوے اینڈ کمپنی لمیٹیڈ کی دوربین کو فروخت کرنے کی کوشش کی جسے ٹاسک فورس نے ناکام بنادیا اور اسے گرفتار کرتے ہوئے ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ گولکنڈہ پولیس کے حوالے کردیا۔ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT