Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / نادر مورتی فروخت کرنے کی کوشش، ایک شخص گرفتار

نادر مورتی فروخت کرنے کی کوشش، ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ 26 اگست (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے نادر مورتی کو فروخت کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا اور ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے نادر مورتی کو ضبط کرلیا جس کی قیمت تقریباً ایک کروڑ روپئے بتائی گئی ہے جو کرشنا دیواریہ کے دورحکومت کی ہے۔ ویسٹ زون پولیس کلثوم پورہ علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے 43 سالہ شخص وینکٹیشورا راؤ کو گرفتار کرلیا جو وجئے واڑہ ریاست آندھراپردیش کا ساکن ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص ایک سال قبل اس مورتی (دوارا پلاکڈو) کو فروخت کرنے کی غرض سے اپنے ساتھی سرینواس راؤ وجیا نگرم سے حاصل کیا تھا اور تقریباً ایک سال تک آندھراپردیش میں گراہک تلاش کرنے کے بعد ناکام رہا جس کے بعد مورتی کو حیدرآباد میں فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا اور تین ماہ قبل اس نے ناگول میں اپنے ساتھی کے مکان پہنچ کر اس نادر مورتی کو چھپا دیا اور گراہک تلاش کرنے لگا۔ گذشتہ روز وہ مورتی کے ہمراہ کلثوم پورہ علاقہ پہنچا اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT