Tuesday , September 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / نادیہ نگہت : کشمیر کی اولین خاتون فٹبال کوچ

نادیہ نگہت : کشمیر کی اولین خاتون فٹبال کوچ

سرینگر ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) رونالڈو اور میسی جیسے اسٹارز سے تحریک پاکر قدامت پسند کشمیری سماج کی نوجوان لڑکیاں بھی بالعموم مَردوں کیلئے موزوں شعبۂ کھیل میں داخل ہونے لگی ہیں، اور وہ فٹبال کیلئے درکار مشقت سے خائف نہیں۔ نادیہ نگہت ایسا ہی نام ہے۔ وہ پہلی کشمیری خاتون فٹبالر و کوچ ہے۔ سرینگر سٹی کے علاقہ رام باغ کی ساکن نگہت کا تعلق متوسط گھرانے سے ہے۔ 19 سالہ لڑکی نے جو موجودہ طور پر سرینگر کے ویمنس کالج کی طالبہ بھی ہے، 2007ء میں فٹبال کھیلنا شروع کیا۔ تب وہ محض 10 برس کی تھی۔ ابتداء میں نگہت کو کئی مسائل پیش آئے، لیکن جب اُن کا ٹیلنٹ والدین نے تاڑ لیا تو اُن کی راہیں آسان ہوتی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT