Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ آر ٹی سی بس اسٹانڈ اور دیگر مقامی مسائل کا جائزہ

نارائن پیٹ آر ٹی سی بس اسٹانڈ اور دیگر مقامی مسائل کا جائزہ

نارائن پیٹ۔/13فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی ایس آر ٹی سی ریجنل منیجر مسٹر ونود کمار، اے مدھو سدھن ریڈی، اسسٹنٹ انجینئر نے نارائن پیٹ آر ٹی سی بس اسٹانڈ کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے مقامی مسائل کا جائزہ لیا۔ اور ڈپو منیجر نارائن پیٹ کو ہدایت کی کہ وہ بس اسٹانڈ میں اور اطراف صفائی کا خیال رکھیں۔ مسافرین کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دیں، علاوہ ازیں انہوں نے بس اسٹانڈ میں موجود مسافرین سے راست ربط پیدا کرتے ہوئے مختلف مسائل سے واقفیت حاصل کی اور بس اسٹانڈ میں صفائی برقرار رکھنے مسافرین سے تعاون کی خواہش کی۔ بعد ازاں انہوں نے بس ڈپو کا بھی دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا۔ اس موقع پر آر ٹی سی ملازمین کے لئے آرام گاہ، پینے کا صاف پانی، بیت الخلاء کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ملازمین کو تیقن دیا کہ مذکورہ سہولیات کو فراہم کرنے کیلئے عاجلانہ اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT