Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ ماڈل کورٹ کامپلیکس کا کل افتتاح

نارائن پیٹ ماڈل کورٹ کامپلیکس کا کل افتتاح

نارائن پیٹ۔ 12 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ماڈل کورٹ کامپلیکس جو ریاست تلنگانہ کی منفرد سہ منزل خوبصورت عمارت ہوگی جس کی تعمیر پر 5 کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے۔ 14 نومبر کو پورٹ فولیو ہائیکورٹ جج، مسٹر راما لنگیشور راؤ رسم افتتاح انجام دیں گے جس میں متعلقہ رکن پارلیمنٹ و ارکان اسمبلی نارائن پیٹ، مکتھل، کوڑنگل اور محبوب نگر شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر وینکٹ راملو گوڑ ایڈوکیٹ صدر بار اسوسی ایشن نارائن پیٹ نے احاطہ کورٹ میں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ اس کانفرنس میں سینئر وکلاء و بار اسوسی ایشن کے ذمہ داران مسرز ناگو راؤ ناموجی، وینکٹ ریڈی، عبدالسلیم، لنگا ریڈی، محمد امیرالدین، راگھویر یادو، راجو وردھن ریڈی، نندو ناموجی اور دیگر نے شرکت کی۔
محبوب نگر میں جمعیتہ اہل حدیث کا
آج جلسہ عام
محبوب نگر۔ 12 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیتہ اہل حدیث محبوب نگر کے زیراہتمام 13 نومبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام کراؤن گارڈن فنکشن ہال نیو ٹاؤن محبوب نگر میں جلسہ عام منعقد ہوگا۔ جلسہ کی صدارت جناب عبدالحافظ بن بدر امیر ضلعی جمعیتہ اہل حدیث کریں گے۔ مولانا ظفرالحسن مدنی مبلغ شارجہ و مقرر پیس ٹی وی، مولانا فرقان احمد مدنی کا خطاب ہوگا۔ برادران اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم ہے۔

TOPPOPULARRECENT