Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں اقلیتی اقامتی اسکول کی منظوری

نارائن پیٹ میں اقلیتی اقامتی اسکول کی منظوری

نارائن پیٹ ۔11فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ میں 60 اقلیتی اقامتی اسکولوں کی وزیراعلیٰ جناب کے چندر شیکھر راؤ نے منطور دیتے ہوئے مذکورہ فائل پر دستخط کردیئے ہیں ۔ حیدرآباد کے علاوہ 9اضلاع میں اقلیتی اقامتی اسکول قائم کئے جائیں گے ۔ ضلع محبوب نگر میں محبوب نگر ‘ گدوال ‘ جڑچرلہ ‘ فاروق نگر ‘ نارائن پیٹ‘ کلواکرتی ‘ اچم پیٹ میں اقلیتی اقامتی اسکول کو منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ نارائن پیٹ کے لئے اقلیتی اقامتی اسکول کی منظوری سے اہلیان اردو میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں نارائن پیٹ کے ہمدردان اردو و اولیاء طلباء نے سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے دورہ ناارئن پیٹ کے موقع پر نمائندگی کی تھی اور اسی وقت مسٹر نائیڈو نے نارائن پیٹ کیلئے اقلیتی اقامتی اسکول کی منظور دی تھی ۔ تاہم اس پر عمل آوری نہ ہوسکی تھی ۔ جبکہ سروے کا کام بھی مکمل ہوچکا تھا ‘ ریاست تلنگانہ حکومت نے نارائن پیٹ میں اقامتی اسکول کی منظوری کے ساتھ ہی اسکول کے قین کیلئے عمارتوں کی تلاش شروع کردی ہے اور اس سلسلہ میں دو مرتبہ متعلقہ عہدیداروں نے نارائن پیٹ کا دورہ کیا اور مختلف کرایہ کی عمارتوں کا مشاہدہ بھی کیا ہے ۔ ذرائع کے بموجب آئندہ تعلیمی سال سے توقع ہے کہ اقامتی اسکول کا آغاز عمل میں آئے گا ۔

TOPPOPULARRECENT