Friday , June 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں ایم ایل سی انتخابات کے تین مراکز

نارائن پیٹ میں ایم ایل سی انتخابات کے تین مراکز

نارائن پیٹ۔/8مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی میں اساتذہ حلقہ ایم ایل سی کے انتخابات اور رائے دہی کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ میں اساتذہ رائے دہندوں کی جملہ تعداد 420 ہے جس کے لئے 3 بوتھ بنائے گئے ہیں۔ نارائن پیٹ کے گراؤنڈ ہائی اسکول میں 302 ووٹ، مریکل گورنمنٹ ہائی اسکول میں 75 ووٹ، کوئل کونڈہ ضلع پریشد ہائی اسکول کے بوتھ میں 43 ووٹ ہیں۔

راشن ڈیلرس کی تحصیلدار سے نمائندگی
نارائن پیٹ۔/8مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اشیائے مایحتاج کی دکانات کے ڈیلرس نے ہیلت کارڈ کی اجرائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت پارتھا سارتھی تحصیلدار کے حوالے کی۔ اس موقع پر ڈیلروں نے کہاکہ حکومت انہیں کمیشن کے علاوہ 10500 روپئے ماہانہ یافت ادا کرے تاکہ ان کی ملازمت کا تحفظ ہوسکے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT