Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں بارش کا سلسلہ جاری

نارائن پیٹ میں بارش کا سلسلہ جاری

نارائن پیٹ۔/9ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ مستقر و اطراف منڈلوں میں گذشتہ چار روز سے روزانہ شام اور رات کے اوقات میں تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے۔ بعض مواضعات میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوجانے سے مکینوں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ کچی سڑکیں مسلسل بارش سے کیچڑ کی وجہ سے ناقابل عبور ہوگئی ہیں اور ان مواضعات کا شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ حالیہ بارش سے بعض فصلوں کو فائدہ ہوا ہے تاہم تیار فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ دیہاتوں میں بوسیدہ مکانات اور دیواروں کے منہدم ہوجانے کی اطلاعات ہیں تاہم جانی نقصانات نہیں ہوئے ہیں۔ چند دنوں سے مسلسل بارش کے باوجود تالابوں اور کنٹوں میں پانی کا ذخیرہ جمع نہ ہوسکا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے زمین کے خشک ہوجانے سے پانی کا بہاؤ زیادہ نہیں ہے اور زیر زمین پانی کی سطح میں بھی فوری اضافہ کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ شہر میں پانی کی قلت ہنوز برقرار ہے۔

 

مدہول میں اکیڈیمک انسٹرکٹر کے
تقررات
مد ہول /9 ستمبر ( سیاست ڈسڑکٹ نیوز )تلنگانہ حکو مت کی جا نب سے اسا تذہ کی مخلوعہ جا ئیدادوں پر اکیڈیمک انسٹریکٹر کے تقررات عمل میں لائے جا رہے ہیں اسی طرح مدہول منڈل میں جملہ 7 اکیڈ یمک انسٹر یکٹر کا تقرر عمل میں لایا جارہا ہے جس میں روسٹر سسٹم کے مطابق تقرر ہو گا پرا ئمری اسکول مچکل اردو میڈیم کیلئے SC G 1,OC W 1 ، اردو میڈیم پرائمری اسکول شردا نگر کیلئے BC A G 1 ، یو پی ایس اردو میڈیم تروڑا کیلئے OC G ، پرائمری اسکول سرسوتی نگرتلگو میڈیم SC W 1 ، ضلع پر یشد ہائی اسکول اردو باسر کیلئے SA  حساب BC A W 1 ،  زیڈپی ایس ایس آشٹاتلگو میڈیم  SA OC W 1  فارم داخل کر نے کی تاریخ 7 ستمبر سے 11 ستمبر آخری ہو گی۔ فارم ایم آر سی میں داخل کریں اس بات کی اطلاع مد ہول ایجوکیشن آفیسر جناب وشوناتھ کدم نے دی ۔

TOPPOPULARRECENT