Tuesday , May 30 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں بطور احتجاج ٹی آر ایس قائدین کو پھول پیش کئے گئے

نارائن پیٹ میں بطور احتجاج ٹی آر ایس قائدین کو پھول پیش کئے گئے

نارائن پیٹ۔/13نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سادھنا سمیتی، نارائن پیٹ کے ذمہ داران و ارکان جو مختلف سیاسی پارٹیوں سے وابستہ ہیں۔ برسر اقتدار ٹی آر ایس قائدین کے گھروں پر پہنچ کر انہیں پھول پیش کئے۔ واضح رہے کہ نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کے لئے چند ماہ سے کی جارہی جدوجہد میں ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے رکن اسمبلی مسٹر ایس راجندر ریڈی کے گھر پر برہم عوام کی جانب سے حملہ سے دلبرداشتہ ہوکر شامل نہیں ہورہے ہیں۔ چنانچہ آج نارائن پیٹ ضلع سادھنا سمیتی نے ان قائدین سے خیرسگالی ملاقات اور گاندھی گیری کے ذریعہ انہیں اس  مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دی گئی۔ اس موقع پر ضلع سادھنا سمیتی کنوینر ڈاکٹر منوہر گوڑ، ڈاکٹر کے نرسمہا ریڈی، راگھویر یادو، کنچی نارائنا، ونکوبا، کاشی ناتھ، صراف اوم پرکاش، مجاہد صدیقی، محمد عارف، جی سدھاکر، بویا لکشمن و دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT