Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں بند مکمل اور کامیاب

نارائن پیٹ میں بند مکمل اور کامیاب

نارائن پیٹ ۔ /17 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ڈیویژن کو ضلع بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نارائن پیٹ ضلع سادھنا سمیتی کی جانب سے بند کی اپیل پر آج بند مکمل اور کامیاب رہا ۔ صبح کی اولین ساعتوں سے ہی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کے قائدین نے  بند کو کامیاب کرنے کے لئے متحرک دیکھے گئے ۔ بند کی اپیل پر سماج کے تمام طبقات نے زبردست ردعمل اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بھر ریالیاں اور دھرنے منظم کئے ۔ جس کی وجہ سے پولیس کو بار بار مظاہرین کو گرفتار کرنا پڑا ۔ بند کی وجہ سے تمام سنیما تھیٹر ، بازار ، پٹرول بینکس ، ہوٹلیں ، پان شاپ تک بند رہے ۔ صبح سے ہی کل جماعتی قائدین نے آر ٹی سی بس ڈپو کے روبرو دھرنا منظم کیا ۔ جس کی وجہ سے بسیں ڈپو سے باہر نہیں نکل سکیں ۔ خواتین و وکلاء کے علاوہ مسلمانوں نے بھی علحدہ احتجاجی ریالی نکالی اور بس اسٹانڈ کے روبرو سڑک پر دھرنا دیا ۔ جس کی وجہ سے گھنٹوں ٹرافک معطل رہی ۔ مظاہرین نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلک شگاف نعرے لگارہے جن قائدین نے دھرنے دے کر اپنی گرفتاریاں دیں ان میں قابل ذکر ، ناگو راؤ ناموجی ، منوہر گوڑ ، ڈاکٹر نرسمہا ریڈی ، گھنشامن داس ، جی سدھاکر ، بنڈی وینو ، صراف ناگراج ، کے نرسمہاریڈی ، ہری نارائن ٹھباڈ ، راگھویر یادو ، جوتیر ناتھن کے علاوہ اقلیتی قائدین مسرز ، عبدالسلیم ایڈوکیٹ ، محمد امیرالدین ایڈوکیٹ ، مجاہد صدیقی ، حاجی ملنگ ، منظور تاچی ، محمد فیروز ، محمود انصاری ، محمد تقی ، تاج الدین، معین الدین ، حسن الدین مسعودی ، نصیرچاند ، محمد غوث ، محمود میاں ، سابق کونسلر ، دستگیر چاند و دیگر شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT