Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں جویلری شاپس مالکین کی اجتماعی ریالی

نارائن پیٹ میں جویلری شاپس مالکین کی اجتماعی ریالی

نارائن پیٹ ۔ 5مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طلائی زیورات کی خریدی پر ایک فیصدی یکسائز ڈیوٹی نافذ کرنے کے حکومت کے فیصلہ کے خلاف ملک گیر ہڑتال کے پیش نظر دو دن سے نارائن پیٹ کی تمام جویلری شاپس مکمل بند رہیں ۔ یہ ملک گیر ہڑتال 7مارچ تک جاری رہے گی ۔ ہڑتال کی وجہ سے نارائن پیٹ کا صرافہ بازار سنسان دکھائی دے رہا ہے ۔ نارائن پیٹ صرافہ بازار اسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مرکزی حکومت کی جانب سے ایک فیصد ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کیلئے وضع کردہ رہنمایانہ خطوط ناقابل فہم اور یکسر ناقابل قبول ہیں اور جویلری انڈسٹری کی ملک میں بقا کیلئے ایک بڑا خطرہ بن سکتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں اسوسی ایشن کی جانب سے ایک احتجاجی ریالی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی آر ڈی او آفس پہنچی جہاں آر ڈی او نارائن پیٹ کو ایک یادداشت حوالے کی گئی ۔ اس ریالی میں مسرز ہری نارائن بھٹاڈ ‘ محمد شفیع چاند ‘ پروین ‘ صراف ناگراج ‘ علیم الدین ‘ عبدالرؤف ‘ شہاب الدین و دیگر جویلری شاپس مالکین نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT