Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں جیولرس کا احتجاج جاری

نارائن پیٹ میں جیولرس کا احتجاج جاری

نارائن پیٹ ۔ 25مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے زیورات پر ایک فیصد اکسائز ڈیوٹی نافذکئے جانے کے خلاف نارائن پیٹ کے سونا چاندی کے بیوپاریوں نے احتجاج جاری رکھتے ہوئے اپنے کاروبار بند رکھے ہیں ۔ نارائن پیٹ بلین مرچنٹ اسوسی ایشن کے قائدین نے آج اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت جب تک ان کے مطالبات کی تکمیل نہیں کرے گی احتجاج جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کل 25مارچ سے نارائن پیٹ صراف بازار میںسونا چاندی کے بیوپاریوںنے غیر معینہ مدت کے زنجیری بھوک ہڑتال کا آغاز کررہے ہیں ۔ اس موقع پر مسرز ہری نارائن بھٹاڈ ‘ غلام محی الدین چاند ‘ محمد شفیع چاند ‘ صراف نگراج ‘ ارشد فیصل ‘ صراف کرشنا ‘ رفیق چاند و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT