Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں سڑک حادثہ نوجوان فوت

نارائن پیٹ میں سڑک حادثہ نوجوان فوت

نارائن پیٹ۔/24مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کے موضع مل ریڈی پلی کا متوطن نوجوان نریش موٹرسیکل پر اپنے گاؤں سے کانکرتی جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار نامعلوم کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ نارائن پیٹ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل نعش کومنتقل کردیا گیا ہے۔ نریش 18سالہ حیدرآباد میں محنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کی پرورش کرتا تھا جبکہ اس کے والد ممبئی روزگار کیلئے نقل مقام کئے ہوئے ہے۔ دامرگدہ منڈل پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

کار حادثہ میں گلبرگہ کے تین انجنئیرنگ طلبا ہلاک
گلبرگہ۔ 24مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )  وادری ربن پلی روڈ نزد موضع سنور، تعلقہ گلبرگہ میں ایک کار اُلٹ جانے کے سبب پی دی اے انجنئیرنگ کالج گلبرگہ کے تین طلبا ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں ۔ حادثہ میں گنج کالونی گلبرگہ کے ساکن 32سالہ شرن بسپا سبھاش پاٹل، بسویشور کالونی کے ساکن 26سالہ پرتھمیش انیل کمار اور پرگتی کالونی کے ساکن 24سالہ پرتیک چنوین ہلاک ہوگئے ہیں ۔ جبکہ دیگر دو زخمی طلبا کو علاج کے لئے ہسپتال میں شریک کروادیا گیا ہے۔ اس حادثہ میں مرنے والے تینوں طالب علم پی ڈی اے انجنئیرنگ کالج گلبرگہ میں آخری سیمسٹر کے طالب علم تھے ۔ مقام حادثہ پر پہنچ کر گلبرگہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن کے پولیس سب انسپکٹر اور متعلقہ عملہ نے معائنہ کیا ۔ گلبرگہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اس حادثہ کی اطلاع ملنے پر مہلوک طلبا اور زخمی ہونے والے طلبا کے والدین ، سرپرستوں اور پی ڈی اے انجنئیرنگ کالج ،گلبرگہ کے طلبا میں غم کی لہر دوڑ گئی  ہے ۔

TOPPOPULARRECENT