Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں سڑک کی 80 فیصد توسیع کے احکام کو منسوخ کرنے کامطالبہ

نارائن پیٹ میں سڑک کی 80 فیصد توسیع کے احکام کو منسوخ کرنے کامطالبہ

نارائن پیٹ۔ 8 ؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نارائن پیٹ کی اہم اور مصروف شاہراہ کی توسیع سے سڑک کے دونوں جانب واقع دوکانات و مکانات کے متاثرین کا ایک ہنگامی اجلاس کالماں مندر میں منعقد ہوا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سڑک کی 80 فیٹ توسیع کے احکامات کو منسوخ کرتے ہوئے 60 فیٹ کیا جائے اور حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ تمام متاثرین کا ایک اجلاس طلب کرتے ہوئے متاثرین کے معاوضہ کی ادائیگی میں جو تکنیکی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں اس کا ازالہ کرتے ہوئے متاثرین کو ان کا صحیح معاوضہ کی ادائیگی کو یقینی بنایاجائے۔ اور انہیں اعتماد میں لیا جائے۔ تاکہ ان کے شکوک و شبہات کا ازالہ ممکن ہوسکے ۔ متاثرین نے کہاکہ وہ سڑک کی توسیع کے ہرگز مخالف نہیں ہیں تاہم 80 فیٹ کی توسیع سے بہت زیادہ نقصانات ہو رہے ہیں۔ 60 فیٹ تک سڑک کی توسیع عمل میں لاتے ہوئے عوامی املاک کو بہت زیادہ نقصان ہونے سے بچایاجائے۔ اس موقع پر ایک کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی جس میں مسرز غلام محی الدین چاند ‘ شکیل موسی‘ پروین کمار‘ کرشنا مورتی ‘ جی ستیم ‘ سانتا سوامی ‘ محمد ظہیرالدین صوفی ‘ شنکریا ایڈوکیٹ اور مسٹر گروسٹی و دیگر شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT