Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں شدید بخار کی وباء

نارائن پیٹ میں شدید بخار کی وباء

نارائن پیٹ۔15جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ مستقر و اطراف منڈلوں میں سردی ‘ زکام ‘سردرد ‘ اعضا شکنی اور شدید بخار کی شکایات عام ہیں اور یہ وبائی شکل اختیار کرگئی ہے ۔ روزآنہ اس وباء سے متاثرہ کئی افراد خانگی و سرکاری دواخانوں سے رجوع ہورہے ہیں ۔ ابتداء میں چھینکوں اور زکام سے یہ مرض شروع ہوتا ہے ‘بعد ازاں شدید سردی ‘سردرد ‘ شدید بخار ‘ اعضا شکنی جیسے تکلیف دہ مرض کا شکار ہوجاتا ہے ۔ اس وائرس کا ابتداء میں تدارک ممکن ہے ۔ موسمی تغیرات سے بھی یہ مرض پھوٹ پڑتا ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک قسم کا خطرناک وائرسہے جو تیزی سے پھیل رہا ہے ۔چھوٹے بچے اس وائرس سے جلد متاثر ہوتے ہیں اور لاپرواہی کیصورت میں نمونیہ جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہوجانے کے امکانات پیدا ہوجاتے ہیں اور یہ جان لیوا بھی ثابت ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے معمر افراد ‘ نومولود اور کمسن بچوں کو گرم رکھنے اور گرم پانی استعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT