Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات

نارائن پیٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات

نارائن پیٹ۔/8جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ڈیویژن مستقر پر بلدیہ کی جانب سے صفائی کے ناقص انتظامات کے سبب ہر طرف گندگی اور تعفن پیدا ہوگیا ہے۔ گلی کوچوں اور محلہ جات میں برقت کچرے کی نکاسی نہ ہونے سے جابجا کچرے کے ڈھیر نظر آرہے ہیں جن میں خنزیروں اور آوارہ کتوں کی کثرت سے ہر طرف کچرا پھیل جاتا ہے۔ حالیہ بارش سے گندگی اور تعفن میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کے سبب ماہ رمضان میں روزہ داروں کو راستہ چلنے میں مشکلات  کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ تعفن اور گندگی سے متعدی امراض کے پھوٹ پڑنے کے شدید اندیشے لاحق ہوگئے ہیں۔ ارباب مجاز محکمہ بلدیہ سے عوام بالخصوص مسلم محلہ جات کے مکینوں کا مطالبہ ہے کہ صفائی کے بروقت انتظامات کرتے ہوئے صحت عامہ کو لاحق خطرات و خدشات کو دور کیا جائے بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

 

بروقت بارش پر کسان مسرور
ویملواڑہ۔/8 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ میں پچھلے تین دنوں سے بارش ہورہی ہے جس کی وجہ کسان کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ روہنی کارتی کے آغاز سے ہی بارش ہونا کسانوں کے لئے فائدہ مند ہے وہ کپاس اور دیگر اجناس کی تخم ریزی کرسکتے ہیں، وقت پر بارش کا آغاز ہونے کی وجہ کسان کھیتی باڑی کے کاموں میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ اگر بارش کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو کسان خسارہ میں نہیں رہیں گے۔ حکومت کی جانب سے کسانوں کو کھاد، تخم کے علاوہ دیگر سہولتیں فراہم کی جانی چاہیئے اور ان کی ہمت افزائی کی جانی چاہیئے تب ہی وہ کھیتی باڑی میں دلچسپی لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT